اب شادیوں میں بھی ارطغرل غازی کی کاپی۔۔۔ کراچی میں دولہا دولہن کی انٹری کی ویڈیو وائرل--



ڈرامہ ارطغرل غازی صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ دنیا کے بیشتر ممالک میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والا ڈرامہ بن چکا ہے۔-- یہ شاید وہ پہلا ڈرامہ ہوگا جس کے ناصرف مرکزی کرداروں کو سراہا جا رہا ہے بلکہ منفی کردار کرنے والے اداکاروں کی بھی بڑی فین فالوونگ ہے۔-


تاہم حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ایسی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جسے صارفین بے حد سراہ رہے ہیں۔ کراچی میں ہونے والی اس شادی نے دیکھنے والوں کو حیرانی میں مبتلا کردیا۔

جیسا کہ یہ بات ہم سب کو معلوم ہے کہ ارطغرل غازی کا تعلق ترکی کے کائی قبیلے سے تھا، جس میں وہ نکاح کے بعد مخصوص انداز میں رقص کرتے تھے، کراچی میں ہونے والی ایک شادی میں بھی بالکل اسی طریقہ کو اپنایا گیا ہے۔



دولہے فرحان کے ساتھی ہاتھوں میں تلوار اور شیلڈ لئے دلہن اور دولہے کے سامنے اور سائیڈوں میں کھڑے ہوتے ہیں اور پھر آمنے سامنے سے دلہن اور دولہے کے سامنے آتے ہیں اور تلوار بازی کرتے ہیں، بالکل ویسے ہی جیسے ڈرامے میں دکھایا گیا ہے، پیچھے ارطغرل غازی ڈرامے کا میوزک بھی لگا ہوا ہے۔

دولہے کے ساتھیوں کی جانب سے ڈرامے کے انداز میں نعرے بھی لگائے گئے-

 جس میں کہا گیا کہ 

'کیا فرحان نے کسی کا دل دکھایا؟'، 'کیا فرحان اپنی بیوی کو خوش رکھ پائے گا'؟

No comments:

Post a Comment