15 ستمبر سے تعلیمی ادارے کھولنے کیلئے پرعزم ہیں-
مختلف قیاس آرائیوں پر وفاقی وزیر کا ردعمل، شفقت محمود کا کہنا ہے کہ اگلے ماہ سے ملک بھر میں تعلیمی ادارے کھولنے کیلئے پرعزم ہیں، ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا، محکمہ صحت کی رپورٹ کا انتظار ہے۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر مختلف قیاس آرائیاں جاری ہیں اور سوال کیا جا رہا ہے کہ آیا 15 ستمبر سے بھی تعلیمی ادارے دوبارہ کھلیں گے یا نہیں۔
وزیر تعلیم کا کہنا ہے ہم نے 15 ستمبر سے تعلیمی ادارے کھولنے کی تیاریاں کر رکھی ہیں، تاہم وزارت صحت کی رپورٹ کا بھی انتظار ہے، جس سے صورتحال مزید واضح ہو جائے گی۔
مشتمل جائزہ اجلاس ہوگا جس کے بعد تعلیمی ادارے کھولنے کے حوالے سے حتمی فیصلے کا اعلان کیا جائے گا۔ پارلیمانی سیکرٹری وجیہہ اکرم نے بتایاکہ سکول کھولنے سے متعلق فیصلہ وزارت تعلیم نہیں کر سکتی۔
اس کا فیصلہ این سی او سی اور وزارت صحت سمیت تمام صوبوں کی کوآرڈینیشن سے ہونا ہے۔
No comments:
Post a Comment