ترک ڈرامہ ارطغرل غازی پاکستان سمیت دنیا کے بہت سے ممالک میں دیکھا جارہا ہے، ڈرامے کے مرکزی کرداروں کو تو پذیرائی حاصل ہو رہی ہے، ساتھ ہی معاون کرداروں کی بہترین اداکاری کو بھی بے حد سراہا جارہا ہے۔
تاہم ڈرامے میں مرکزی کردار ادا کرنے والے
انجین التان کے حوالے سے سوشل میڈیا پر یہ افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ یہ پاکستان آرہے ہیں۔گردش کرتی افواہوں کی سب سے بڑی وجہ انسٹاگرام کی ایک ویڈیو ہے جس میں انجین التان کہہ رہے ہیں کہ وہ 18 اگست کو تین شدید بیمار پاکستانی مریضوں سے ملاقات کریں گے۔
انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ 'ہیلو پاکستان، میں میک اے وِش چلڈرن سے 18 اگست کو ملاقات کروں گا، آپ سب سے جلد ملاقات ہوگی'۔
واضح رہے میک اے وش بیمار بچوں کا وہ ادارہ ہے جس میں ان کی مختلف خواہشات پوری کی جاتی ہیں۔
No comments:
Post a Comment